اسلام آباد ( نیٹ نیوز) چیئرمین سائنس وٹیکنالوجی ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا ہے کورونا وائرس کی روک تھام کی ویکسین کے تجربات اس ہفتے سے پاکستان میں شروع کئے جائیں گے ۔سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی یہ ویکسین اچھی شہرت کی حامل بین الاقوامی کمپنی نے تیار کی ہے ۔جامعہ کراچی میں قائم کیمیائی اور حیاتیاتی سائنس کے بین الاقوامی مرکز نے ویکسین کے طبی تجربات کرنے کی منظوری دی ہے ۔ تجربات کی کامیاب تکمیل کے بعد کورونا ویکسین اگلے سال اپریل اور جون کے مہینوں کے دوران ملک میں دستیاب ہوگی۔