کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا نظام آغازسے پہلے ہی متنازعہ نظر آنے لگا۔ قائداعظم ٹرافی سے قبل ہی کوکا بورا گیند پرسوال اٹھ گئے ۔بورڈ کی جانب سے اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ کے نظام کو بہتربنانے کے لیے نئے سیزن میں کوکا بورا گیند استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، تاہم کوکا بورا گیند کے معیار پر فاسٹ بائولر نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔فاسٹ بائولر نے کوکابورا کی گیندوں کو ناکارہ قرار دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ بورڈ کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اس گیند کی دو سے تین اوورز ہی میں شکل ٹیڑھی ہورہی ہے جبکہ اس کی گرفت میں بھی مسائل درپیش ہیں۔