جوہرآباد(نامہ نگار)کوئلے کی کان میں مزدورپتھرتلے دب کرزندگی کی بازی ہارگیا ،بتایاگیاہے کہ کٹھہ سگھرال کے نزدیک کوہستان نمک کے مائننگ ایریا میں کوئلے کی کان میں 20سالہ محمد حیات اپنے کام میں مصروف تھا کہ اچانک ایک وزنی پتھر اس پر آن گرا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا اُسے طبی امداد کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، میت اُس کے آبائی علاقہ سوات روانہ کر دی گئی ۔