لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکا نے رواں ماہ کے آخری ہفتے شروع ہونے والے دورہ پاکستان کیلئے اپنے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان کردیا ہے ۔پاکستان کے خلاف سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے کریں گے ، ٹیم میں سدیرا سمارا وکرما، اویشکا فرنینڈو، شہیان جے سوریا، ڈاسن شناکا، اینجیلو پریرا، منود بھانوکا، وانندو ہسورنگا، لکشمن سندیکان، نووان پرادیپ، کاسن راجیتھا اور اسورو اڈانا شامل ہوں گے ۔ ٹی ٹونٹی سکواڈ کے کپتان ڈاسن شناکا ہوں گے ، دیگر کھلاڑیوں میں سدیرا سمارا وکرما،اویشکا فرنینڈو، شہیان جے سوریا، اوشنڈا فرنینڈو،اینجیلو پریرا، منود بھانوکا، وانندو ہسورنگا،لکشمن سندیکان،نووان پرادیپ،کاسن راجیتھا ،لاہیرو کمارا،اسورو اڈانا،بھانوکا راجا پکسا شامل ہیں۔ دوسری طرف سری لنکن وزیر کھیل ہیرن فرنینڈو نے کہا ہے کہ کرکٹرز کو دورہ پاکستان سے روکنے میں بھارتی ہاتھ ہونے کی اطلاعات درست نہیں۔ پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کیلئے پر امید ہیں۔گزشتہ روز وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سری لنکن ٹاپ کرکٹرز کے پاکستان آنے سے انکار کے پیچھے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ہاتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خلا سے لے کر کرکٹ تک ہر معاملے میں بھارت کی نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے ، بھارتی سپورٹس اتھارٹیز کو شرم آنی چاہئے ۔