لاہور (سپورٹس رپورٹر ) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ میں مایوس کن پرفارمنس پر دکھ کا اظہار کردیا۔نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ انجری کی وجہ سے سیریز میں باہر بیٹھنا تکلیف دہ وقت تھا، انجری سے مکمل ٹھیک ہوکر پریکٹس شروع کردی ہے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے مکمل تیار ہوں، بڑی خوشی ہے طویل عرصے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان آرہی یے ۔جنوبی افریقہ کا پاکستان آنا خوش آئند ہے تاہم ہوم سیریز میں تماشائیوں کی کمی محسوس ہوگی۔