لاہور(نیٹ نیوز)لاہورمیں ایک نوجوا ن ہنرمندنے لوہے کی کیلوں کی مدد سے معروف شخصیات کے دلکش پورٹریٹ تیارکیے ہیں۔ احمد علی صادق نجی ادارے میں ملازم ہیں لیکن شوق کی تسکین کے لئے فن پارے تخلیق کرتے ہیں، وہ اب تک وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت کشمیری حریت رہنماؤں کے پورٹریٹ بھی بناچکے ہیں۔احمدعلی صادق نے کہا کہ ایک آرٹسٹ کی حیثیت سے میں نے بھی کشمیریوں کی جدوجہد کو اجاگرکرنے اوران سے اظہاریکجہتی کی کوشش کی ہے ، میں نے سیدعلی گیلانی ، برہان وانی اوراپنی کشمیری بہنوں کے پورٹریٹ بنائے ہیں۔ باباگورونانک کے 550 ویں جنم دن پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گورودوارہ دربار صاحب کرتارپور کا عکس بھی بنایا ہے ۔، خواہش ہے کہ یہ تحفہ خود سکھ کمیونٹی کوپیش کریں،دنیا کودکھانا چاہتا ہوں کہ پاکستانی کس قدرمحبت کرنے والے لوگ ہیں، جب کوئی پورٹریٹ بنانا ہوتولکڑی کے ایک بورڈ پراسکا خاکہ بناتا ہوں پھر خاکے کے اوپربڑی احتیاط سے کیلیں لگائی جاتی ہیں، ایک عام پورٹریٹ 3 سے 4 دن میں تیار کرلیتا ہوں جس میں 6 سے 8 ہزار کیلیں استعمال ہوتی ہیں۔