مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک)اولڈ ٹریفورڈ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد پاکستانی تماشائی کی نیوزی لینڈ کے پرچم کے ساتھ تصویر وائرل ہو گئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی تماشائی کی تصویرشیئر کی ہے ، جو سبز رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے ہے لیکن جھنڈا نیوزی لینڈ کا تھامے ہوئے ہے ۔آئی سی سی سی نے پاکستان ٹیم کے سلوگن ’وی ہیو وی وِل‘ کی جگہ ’وی ہیو وی ولیمسن‘ کا سلوگن استعمال کیا ہے ۔یاد رہے کہ بھارت کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر بھارت میں سوگ کا سماں ہے اور اکثر شہروں میں کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کھلاڑیوں کے پوسٹر جلائے جا رہے ہیں ۔