لاہور(عمران راج )معروف اداکار احسن خان ، پروڈسر سہیل خان ،راشد محمود ہمایوں سعید پرڈیوسر عمارہ حکمت سمیت دیگر نے فلم انڈسٹری کی بحالی اور اس کی ترقی کیلئے ایک تھنک ٹینک بنانے کی تجویز دے دی جس میں فلمی حلقوں کے تجربہ کار افراد اور حکومت کی جانب سے کچھ افراد کو شامل کر کے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کا مشوروہ دے دیا معروف اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ ہمیں سنجیدگی کے ساتھ ایک ساتھ ملکر فلم سینما کی ترقی اور بحالی کیلئے کام کرنا ہوگا ۔ اداکار راشد نے کہا کہ بہترین فلمیں تخلیق کر کے انہیں دوسرے ممالک کی زبانوں میں ڈب کر کے پیش کیا جائے جس سے بے پناہ آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے ۔۔عمارہ حکمت نے کہا کہ میری فلم دی لیجنڈ مولا جٹ فلم انڈسٹری کی ترقی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کرے گی ۔ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ تنقید کرنا دنیا کا سب سے آسان کام ہے ،ناقدین تنقید کی بجائے فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے آگے آئیں ۔