لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں کرونا کے خطرے کے پیش نظر لیگی رہنماء رانا ثناء اﷲ کی آمدن سے زائد اثاثوں پر نیب انکوائری میں ممکنہ گرفتاری کے معاملے پر عبوری درخواست ضمانت کی سماعت نہ ہوسکی ۔دورکنی بنچ نے رانا ثنا اﷲ کی عبوری ضمانت منظور کر تے ہوئے نیب سے جواب طلب کررکھا تھا۔