لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب نے 6افسروں کواگلے گریڈ میں ترقی اور 3 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پراسیکیوشن خالد ارشد مرزا کی گریڈ 18میں ترقی،علی منصور کے ڈی جی اینٹی کرپشن میں کئے گئے تبادلے کے احکامات منسوخ،کنٹرولر پرنٹنگ اینڈ سٹیشنری پنجاب محمد علی عامر کو محکمہ سروسزرپورٹ کرنے ،خاور کمال کو کنٹرولر پرنٹنگ اینڈ سٹیشنری پنجاب،شجاع قطب بھٹی کو گریڈ19میں ترقی دے کر ڈی جی پی ایچ اے سیالکوٹ،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں محسن رشید ، ایڈیشنل کمشنر کوارڈی نیشن لاہور محمد طارق قریشی ،ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن امتیاز احمد اوررانا سلیم احمد خان کو گریڈ 19میں ترقی دیدی گئی۔ادھر محکمہ ریلوے میں گریڈ20کے افسر ہارون راشد کو چیف ٹرانسپوٹیشن ڈرائی پورٹ لگا دیا ہے اور ان کے پاس سی سی ایف ایم کا چارج بھی رہے گا جبکہ ریلوے افسر اسد فاروق چشتی کو سیکرٹری پراکس ریلوے تعینات کر دیا ہے ۔