لاہور (کرائم رپورٹر) کاہنہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں 32 سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا، بتایا گیا ہے کہ کائنہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 32 سالہ نوید کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے زخمی کو فوری طبی امداد کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اطلا ع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید کارروائی شروع کر دی۔