اٹک،حسن ابدال ، لاہور (نامہ نگار، نمائندگان 92 نیوز ،کرائم رپورٹر) ٹریفک کے 2 حادثات میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت6 جاں بحق ہ وگئے ۔تفصیلات کے مطابق برہان کے قریب تیز رفتار رکشہ گہری کھائی میں جا گرا ، 5افراد جاں بحق ، 6شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق کے پی کے کے علاقے رسال پور کی رہائشی فیملی واہ کینٹ سے ایک فوتگی سے واپس جار ہی تھی کہ برہان کے قریب جلو جی ٹی روڈ پرنا معلوم ڈمپرڈرائیور کی غلط کراسنگ کی وجہ سے تیز رفتار رکشہ گہری کھائی میں جا گرا ،رکشے کو30سالہ ڈرائیور محمد وسیم چلا رہاتھا ، حادثے کی وجہ سے ایک ہی خاندان کی 4خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہو گئے جبکہ 6افراد شدید زخمی ہو ئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں ایک خاتون اور 2 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔لاہور سندر کے علاقے بحریہ ٹاو ٔن بیل چوک کے قریب روڈ کراس کرتے ہو ئے شخص کو تیزرفتار کار کی ٹکر لگی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ۔