لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈیفنس فیز 8سی بلاک کے علاقے میں چور ایک ہی رات میں 7گھروں سے ایک کروڑ مالیت کی نقدی ، طلائی زیور اور دیگر قیمتی سامان لے اڑا ۔جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے ۔ڈیفنس فیز 8 سی بلاک میں پینٹ اور ٹی شرٹ پہنے چور لڑکے نے گھروں کا صفایا کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹی شرٹ اور پینٹ پہنے کم عمر چور گھر میں داخل ہو کر کپڑے سے دروازے کھولتا ہے ۔چور لڑکے کو کپڑا ہاتھ میں پکڑ کر کمروں کے دروازے کھولتا دیکھا جا سکتا ہے ۔چور سی بلاک کے رہائشیوں اسد، محمد عرفان ، محمد ندیم ، خرم عزیز اور دیگر گھروں سے ایک کروڑ مالیت کی نقدی ، طلائی زیور، لیپ ٹاپ اور موبائل فون لے گیا ۔