سڈنی (سپورٹس ڈیسک ) عالمی کرکٹ رینکنگ کے ٹاپ ٹیسٹ بالر پیٹ کمنز نے آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی کی جانب سے گیند کو چمکانے کیلئے لعاب پر پابندی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر کوئی دوسرا آپشن تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔کینگرو پیسر پیٹ کمنز کے مطابق پسینے کا استعمال برا نہیں لیکن کوئی دوسرا آپشن بھی ہونا چاہئے جس کے بارے میں انہیں علم نہیں کہ وہ کیا ہو سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سائنس کے مطابق لعاب کا استعمال انتہائی خطرناک ہے تو پسینے کے ساتھ کوئی متبادل شے بھی تلاش کرنی چاہئے ۔