لاہور(حافظ فیض احمد)کراچی سے لاہور آنیوالی گرین لائن اور تیز گام ٹرین میں کرونا وائرس کے دو مشتبہ مسافروں کے لاہور پہنچنے کا انکشاف ہوگیا، ریلوے سٹیشن پر تعینات میڈیکل کے عملے نے تھرموگن سے چیک کئے جانے کے بعد شک پڑنے پر انہیں باہر جانے سے روک دیا اور ایمبولینس کے ذریعے انہیں ہسپتال منتقل کردیا ، ذرائع نے بتایا کہ ریلوے حکام نے لاہور سمیت ملک بھر کے تمام ریلوے سٹیشنوں پر کرونا وائرس کے پیش نظر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا اور ان کے ساتھ ساتھ عملے کو ٹمپریچر چیک کرنے کے لئے تھرموگن فراہم کی گئی ہیں تاکہ مسافروں کا ٹمپریچر چیک کیا جاسکے ، کراچی سے لاہور آنیوالے دومشتبہ مسافروں کو شک پڑنے پر ہسپتال منتقل کردیاگیا، ذرائع کا کہنا ہے کراچی سے لاہور آنیوالی ٹرینوں کی بندش کے حوالے سے بھی غور کیا جا رہا ہے ، تاہم ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔