لاہور( حافظ فیض احمد) وزارت ریلوے نے جونیئر افسر پر نوازشات کرتے ہوئے محکمہ کی تاریخ میں پہلی بار گریڈ19کے افسر کو اون پے سکیل پر گریڈ21میں سیکرٹری ریلوے بورڈ کا اضافی چارج دے دیا ،گریڈ20اور21کے سینئر ریلوے افسر منہ تکتے رہ گئے ،شعبہ مکینیکل سے تعلق رکھنے والے ریلوے افسر افتخار حسین گریڈ19کے افسر ہیں پہلے ان کو اون پے سکیل پر گریڈ20کی سیٹ پر ڈائریکٹر جنرل ریلوے ٹیکنیکل وزارت ریلوے تعینات کیا گیا ،ماہ اکتوبر میں سیکرٹری ریلوے بورڈ فرخ تیمور غلزئی کو تبدیل کر کے ان کو ایڈیشنل جنرل منیجر ریلوے انفرا سٹرکچر تعینات کر دیا گیا ،ریلوے حکام نے گریڈ19کے افسر کو اون پے سکیل پر گریڈ21میں سیکرٹری ریلوے بورڈ کی سیٹ کا اضافی چارج دے دیا جبکہ اس سے قبل بھی مذکورہ افسر کو اون پے سکیل پر گریڈ20میں تعینات کیا گیا ہے ، واضح رہے ریلوے میں گریڈ20اور21میں کئی سینئر افسر موجود ہیں اور ان کو بھی سیکرٹری ریلوے بورڈ کا ا ضافی چارج دیا جا سکتا تھا ، ایک سینئر ریلوے افسر کاکہنا تھا کہ اس طرح کی تعیناتی سے سینئر افسر دلبرداشتہ ہوتے ہیں اور وہ گریڈ19کے افسر کے سامنے کام کے سلسلے میں کس طرح جا سکتے ہیں، ریلوے انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر سینئر ریلوے افسر کو سیکرٹری ریلوے بورڈ کا چارج دے ۔