اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاک فوج گلگت بلتسان کے عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے ۔گلگت بلتستان کی حکومت اورسول انتظامیہ کیساتھ کام کیاجارہاہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ جنگی بنیادوں پراضافی وسائل متحرک کیے گئے ہیں۔حکومت کے ساتھ مل کرتمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہے ہیں۔گلگت بلتستان کے لوگوں کومشکل گھڑی میں تنہانہیں چھوڑیں گے ۔تمام پاکستانی کوروناوائرس سے مل کرلڑیں گے ۔