لاہور( کامرس ڈیسک) اکاؤنٹس گروپ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (گل دامن لاہور) کے صدر محمد طارق جاوید نے کہا ہے کہ گل دامن سوسائٹی کا لاہور کی بہترین سوسائٹیوں میں شمار ہوتا ہے ، سوسائٹی میں سکیورٹی کے حوالے سے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے ، گرین پاکستان کے حوالے سے سوسائٹی میں سینکڑوں درخت لگائے گئے ، سٹریٹس لائٹس کا کام مکمل کیا گیا، پارکوں میں ٹریک بنائے گئے ہیں جہاں پر مکین صبح شام واک کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سوسائٹی میں تمام مکین بھائیوں کی طرح رہتے ہیں میرے دفتر اور گھر کے دروازے سوسائٹی مکینوں کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں، رجسٹرار کوآپریٹو ڈاکٹر کرن خورشید کے ویژن کے مطابق سوسائٹی کو بہتر بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفتری عملہ اور مینجمنٹ کمیٹی میرے ساتھ بہت تعاون کرتے ہیں ان کے ساتھ کام کر کے مزہ آ رہا ہے ، اس موقع پر فنانس سیکرٹری اعجاز احمد نے کہا کہ سوسائٹی کے مکین ہر غمی خوشی میں شریک ہوتے ہیں اور ہم کوآپریٹوز رولز پر عمل پیرا ہیں، انہوں نے کہا کہ ، جس سے سوسائٹی کا شمار بہترین سوسائٹیوں میں ہو گا۔