ریاض(صباح نیوز) امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کرونا وائرس کے باعث لوگوں کو گھروں میں رہنے اور درود شریف پڑھنے کی ہدایت کر دی، غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے لوگوں کو گھرں سے نکلنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کر دی ، قاضی القضا فلسطین نے بھی شہریوں کو گھر پر رہنے اور حکومتی احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے ، امام کعبہ نے کہا شہری گھروں میں رہیں اور درود شریف کا ورد کرتے رہیں ، ہجوم میں جانے یا ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے ۔ قاضی القضا فلسطین اور امام کعبہ نے دنیا کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے دعا بھی کی، علمائے کرام نے کہا ایک شخص کی زندگی بچانے کا مطلب پوری انسانیت کو بچانا ہے ۔ امت مسلمہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرے ۔