لاہور(سپورٹس رپورٹر) 35 ویں محمد یاسین اختر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے ابتدائی راؤنڈ کے میچ میں ماڈل ٹاؤن گرینز نے حریف مسلم آباد جمخانہ کو27 رنز سے شکست سے دوچار کر دیا۔ڈار اکیڈمی گراؤنڈ پر ماڈل ٹاؤن گرینز نے پہلے کھیلتے ہوے، مقررہ 20اووروں میں 189رنز بنائے ۔مسلم آباد جمخانہ مقررہ20 اووروں میں8 وکٹوں کے نقصان پر162رنز بنا سکی۔علی عباس زیدی63،رنز پر آئوٹ ہوئے ۔ ماجد علی نے دو جبکہ وہاب ڈار،وارث خان،ذیشان خان اور بلال ڈار نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔