رائے ونڈ (نا مہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ پاکستان دنیا کو باور کرانے میں کامیاب ہوگیا ہے کہ کشمیر متنازع مسئلہ ہے اور یہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ مودی نے لاکھوں کشمیریوں کو قید کرکے ان کے حقوق سلب کررکھے ہیں،رانا جمیل منج نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی اتحاد دکھانے کی اشد ضرورت ہے مگر نادان حکومت نے اپنی انا کی تسکین کے لئے سیاسی مخالفین کو قید کر رکھا ہے ۔