لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف ہدایتکارہ سنگیتا نے اپنی فلم’صرف تم ہی تو ہو‘کی پرموشن کا آغاز کردیا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے مارننگ شو میں شرکت کی جن کے ہمراہ فلم کے رائٹر سورج بابا،اداکار احمد عبدالرحمن،شیرازاور قرالعین نے شرکت کی جبکہ فلم کے ہیرو دانش تیمور کراچی میں اپنی مصروفیات کے باعث شرکت نہ کرسکے ۔اس موقع پر فلم کی ٹیم کا کہنا تھا کہ ’صرف تم ہی تو ہو‘ مکمل طور پر کمرشل فلم ہے جس میں تفریح کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے فلاحی پیغام بھی ہے ۔فلم کو ریلیز کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ۔