نیویارک(نیٹ نیوز) برطانوی شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مرکل کی پہلی دستاویزی فلم کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ جوڑے کی کمپنی آرچی پروڈکشن ہاؤس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا دستاویزی فلم کا نام ’’ہارٹ آف انوکٹس‘‘ ہوگا، یہ فلم ہیری کی ہی فلاحی تنظیم ’’انوکٹس گیمزفاؤنڈیشن ‘‘ کی معاونت سے بنائی جائیگی۔ یہ تنظیم جنگ، تشدد کے باعث معذور یا زخمی ہونیوالے سکیورٹی اہلکاروں کیلئے سالانہ کھیلوں کا ایونٹ منعقد کرتی ہے ۔فلم کی کہانی ان حوصلہ مند اہلکاروں کی جدوجہد پر مبنی ہو گی جو انوکٹس گیمز میں شریک ہوئے ہونگے اور جنہوں نے جسمانی اور نفسیاتی معذوری کے باوجودکھیلوں میں شریک ہو کر اپنی زندگی کو تبدیل کیا۔کہا جا رہاہے کہ فلم کو انوکٹس گیمز 2022 کے سالانہ مقابلے سے قبل ریلیز کیا جائیگا۔