لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی، وارڈنز کی حاضری اور شہریوں کی سہولت کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے سرپرائز وزٹ کیا،کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے ٹریفک سیکٹرزگرین ٹاؤن،ٹاؤن شپ،ماڈل ٹاؤن،اچھرہ سمیت متعدد شاہراہوں پرسرپرائز چیکنگ کی گئی، سی ٹی او نے چیکنگ کے دوران ر انگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف مناسب کاررائی نہ کرنے پر پٹرولنگ آفیسر گرین ٹاؤن کی سرزنش کی اور اسے اپنے آفس طلب کر لیا۔ناقص ٹریفک انتظامات پر انچارج ماڈل ٹاؤن کوشو کاز نوٹس جاری جبکہ 6وارڈنز کو آفس طلب کر لیا۔ سی ٹی او نے متعدد وارڈنز کی سرزنش کرتے ہوئے وارننگ دی۔