اوگادوگو(این این آئی، صباح نیوز )برکینا فاسو میں کان کنی کرنے والی ایک غیر ملکی کمپنی کے ایک قافلے پر کئے جانے والے حملے میں 37افراد ہلاک اور 60زخمی ہو گئے ہیں ۔ یہ حملہ مشرقی برکینا فاسو میں بونگو کے مقام پر پیش آیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلے ملازمین کی بس کے آگے موجود سکیو رٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے سے اڑایا گیا جس کے بعد ملازمین کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔کینیڈین گولڈ مائن کمپنی کے ساتھ کام کرنے والے آسٹریلین کنٹریکٹر کا کہنا ہے کہ حملے میں کسی آسٹریلوی باشندے کی ہلاکت سامنے نہیں آئی تاہم افریقی مائننگ کمپنی کے کئی افراد حملے میں ہلاک ہوئے۔