کراچی (این این آئی) کوئین آف فلپائن ماریہ سلطانہ نے میڈیکل سنٹر کا دورہ کیا اور لوگوں میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے ۔میڈیکل سنٹر کے دورے پر کیپٹن ترانہ ویلفیئر ٹرسٹ کی ہیڈ ہیلتھ پروجیکٹ و معروف بیوٹیشن افشاں رشید اور کیپٹن ترانہ سلیم نے کوئین آف فلپائن ماریہ سلطانہ کا استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔ کوئین آف فلپائن کو میڈیکل سنٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا گیا اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔ ہیلتھ کارڈ تقسیم کرتے ہوئے کوئین آف فلپائن نے کہا صحت کی بنیادی سہولیات عوام کو فراہم کرنے والے ادارے معاشرے کا بہترین ستون ہیں۔ردا میڈیکل سنٹر اور کیپٹن ترانہ ویلفیئر ٹرسٹ صحتمند معاشرے کے قیام اور عوام کو طبی سہولیات اور شعور کی بیداری کے حوالے سے جو اقدامات کررہی ہے وہ قابل تحسین ہیں۔