لاہور (اپنے خبر نگار سے ) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی ) میں" تھنکنگ پاکستان" کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد گیا جس میں صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراداوردیگر ممبران سمیت سکالرز، بیوروکریٹس ، عدلیہ اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے نامور افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر یو ایم ٹی نے کہا کہ یونیورسٹی پاکستان کا ایک غیر منافعہ بخش تعلیمی ادارہ ہے جو طلبہ کو اعلیٰ اور میعاری تعلیم کے ساتھ ساتھ پچھلے پانچ سال میں تقریبا تین ارب روپے کے سکالرشپس بھی دے چکا ہے ۔ اولین ترجیحات میں ریسرچ کے ذریعے سوسائٹی کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرناسر فہرست ہے اور یو ایم ٹی لرنرز کو لیڈرز بنانے پر یقین رکھتی ہے اور یہ وژن بانی یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد کا ہے ۔ قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی افکار کی روشنی میں پاکستان کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل کیلئے جمہوریت پر بات کی۔انکا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے مطابق جمہوریت مسلمانوں کے خون میں شامل ہے جو انسان کو برابری کا درس دیتی ہے ۔اسی طرح علامہ اقبال نے بھی روحانی جمہوریت پر زور دیا ۔