لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی کے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن شفقت نغمی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ، شفقت نغمی سینئر بیوروکریٹ اور بورڈ کے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر رہ چکے ہیں مگر چند ماہ قبل بورڈ میں بطور ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ان کی دوبارہ تقرری کی گئی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شفقت نغمی وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے بیج میٹ تھے اور انہیں سرکاری اداروں کے ساتھ کوآرڈی نیشن کیلئے لایا گیا تھا مگر ان سے کوئی کام نہیں لیا جا رہا تھا۔