لاہور(پ ر ) سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ مایوس کن ہے ، تبدیلی سرکاری کے اس بجٹ سے ملک معاشی طو رپر غیر مستحکم ہوگا ، اس ناقص اور عوام دشمن بجٹ سے ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا ، انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی ہدایت پر بنایا گیا یہ بجٹ معاشی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ثابت ہوگا ، انہوں نے کہاکہ مصنوعی طریقہ سے ڈالر پر قابو پانے کی کوشش سے بہت برے نتائج برآمد ہوں گے۔