لا ہو ر (کر ائم ر پو ر ٹر )ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگا ئی جس میں شہریوں نے اپنے مسائل سے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کو آگاہ کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔سائلین کے مسائل ہر سطح پر ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔شہری فرنٹ ڈیسک کے علاوہ اب پولیس خدمت مراکز پر بھی ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست دے سکتے ہیں۔ ہمارے لئے ہر سائل وی وی آئی پی کا درجہ رکھتا ہے ،داد رسی اولین ترجیح ہے۔دریں اثناء ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان سے شیعہ رہنماؤں اور مجالس لائسنس ہولڈرز کے وفدکی ملاقات۔نور بہار شاہ، شاہد کاظمی، ذوالفقار نقوی، علی مہدی، اصغر حسین، ہاشم عباس، کامران حیدر اور عباس اختر وفد میں شامل ہیں ۔