لاہور(کامرس رپورٹر) معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو تین لاکھ روپے ٹیکس کی ادائیگی کر دی۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق گلوکار راحت فتح علی خان کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 12لاکھ روپے کی ادائیگی کیلئے نوٹس بھیجا تھا۔ گلوکارراحت فتح علی خان نے ایڈوانس انکم ٹیکس کی مد میں 3لاکھ روپے ٹیکس جمع کروایا،ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کی گزشتہ سال کی آمدن کا تخمینہ لگا کر نوٹس جاری کیا تھا۔