اسلام آباد،لاہور (این این آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آصفہ بھٹو کی والد آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی، جج محمد بشیر کیس کی سماعت کرینگے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں سابق سیکرٹری قانون ارشد فاروق فہیم بریت کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماؤں سعد رفیق اورسلمان رفیق کو جوڈیشل ریمانڈختم ہونے پر آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔