تہران (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آ ئی )ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے پر برطانیہ کو ایران کے ردعمل کاسامنے کرنا پڑیگا ۔ حسن روحانی نے کہا کہ برطانیہ نے عدم استحکام کا آغاز کیاہے ، اس کو نتائج سمجھ میں آجائینگے ۔ ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینا برطانیہ کا بیوقوفانہ اقدام ہے جس پر برطانیہ کو ایرانی ردعمل کا سامنا کرنے پڑیگا ۔ ادھر ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے آئل ٹینکر کو پکڑنے کا بھرپور اور مناسب جواب دیا جائے گا، ایرانی چیف آف سٹافلندن (این این آئی)برطانیہ کی جانب سے ایرانی آئل ٹینکر کو روکنے کے واقعے کا لازمی طور پر جواب دیا جائیگا۔ ایرانی آئل ٹینکر کو بے بنیاد وجوہات کی بنا پر روکا گیا ہے ۔