لاہور(کلچرل رپورٹر )26ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی شاندار اور یادگار تقریب ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے لاہور آرٹس کونسل (الحمرا) کے تعاون سے 26 ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب لاہور میں منعقد کی تقریب کی صدارت لیونگ لیجنڈ سید نور نے کی ۔تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض اسلم سیماب،سعید سہکی اور سید سہیل بخاری نے انجام دیئے ۔ لیونگ لیجنڈ سید نور، چودھری اورنگ زیب، عارف لوہار لیونگ لیجنڈ اداکار مسعود اختر، لیونگ لیجنڈ الطاف حسین نے زندگی کے مختلف شعبہ جات کے افراد میں ایوارڈز تقسیم کیے ۔ عارف لوہار کی پرفارمنس سے ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔اسلم سیماب کو بہترین کمپئیر، سعید سہیکی ،عباس جٹ، واجد علی بغدادی، گلوکارہ گلاب، خرم بھٹی کو بہترین ساؤنڈ ریکارڈسٹ ،گلوکار انور رفیع، گلوکارہ عذرا جہاں، حسن عباس، فیاض خان ورسٹائل گروپ، پائل چودھر ی، اعجاز فیروز اعجاز کوادبی خدمات جبکہ اچھی خان کو بہترین ولن کا ایوارڈ دیا گیا۔