لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آفس میں ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس ہوا۔ جس میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں، قیمت ایپ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری صنعت و تجارت نے قیمتوں کی مانیٹرنگ اور مجسٹریٹس کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ اسلم اقبال نے کہا کہ ٹرکنگ پوائنٹ کی بجائے دُکانوں پر مقررہ نرخوں پر آٹے کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور آٹے کی چکیوں کی رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے ۔ ضلعی انتظامیہ کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشنز کے ساتھ ملکر دالوں کی قیمتیں طے کرے اور محکمے کو آگاہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل برانچ دفاتر میں بیٹھ کر قیمتوں کا جائزہ لینے کی بجائے فیلڈ میں نکلے ۔ اجلاس میں سیکرٹری خوراک، ڈی آئی جی آپریشن، سی سی پی او ، چیئر مین پی آئی ٹی بی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ کمشنر، ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔