لاہور(نامہ نگار)پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ہدایت پر پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف گرینڈ آپریشن،سیکرٹری آر ٹی اے لاہورغیاث الدین اورایم ایم پی آئی ہیڈکوارٹرز پنجاب محمد اقبال نے فیروز پور روڈ اور کاہنہ سمیت مختلف مقامات پر پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز چیک کئے اورایس او پیز کی پابندی نہ کرنے پر 13 بند جبکہ 44کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے ،اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے غیاث الدین نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں اوورچارجنگ کرنے والوں کوُبھی معاف نہیں کیا جائے گا ، پنجاب بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر کارروائی اور چیکنگ کی تفصیلی رپورٹ بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔