اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)ایشین بوائے کے نام سے مشہورپاکستانی باکسر عثمان وزیر کی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ آج فلپائن میں ہوگی۔عثمان وزیر ورلڈ چمپئن مینی پاکیو کی پروموشن کے زیراہتمام کو منیلا میں فائیٹ کریں گے ۔عثمان وزیرکے پروفیشنل کیریئر کی یہ تیسری انٹرنیشنل فائیٹ سپر لائیٹ کیٹگری میں ہوگی،عثمان وزیر کا مقابلہ تھائی لینڈ کے ٹاپ رینکنگ باکسر سے ہوگا ،منیلا میں فائٹ سے قبل دونوں باکسرز کا ویٹ کیا گیا،فائیٹ سے قبل عثمان وزیر نے ایک ہفتہ فلپائین میں ٹریننگ بھی کی۔عثمان وزیر نے کہاکہ اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ کے لئے خوب تیاری کی ہے ،فلپائین کے ورلڈ چمپئن کے ساتھ ٹریننگ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔عثمان وزیر نے کہاکہ فائٹ کے لئے پرجوش ہوں قوم میری جیت کے لئے دعا کرے ،اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت کر ہیٹرک مکمل کرنا چاہتا ہوں۔عثمان وزیر نے کہاکہ فائٹ جیت کر پاکستان کا نام ایک بار پھر دنیا میں روشن کرونگا۔عثمان وزیر نے کہاکہ پاکستان کے لئے پہلا ورلڈ یوتھ ٹائٹل جیتنا چاہتا ہوں ۔