لاہور( شوبز ڈیسک) نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ اپنے ماضی اور آج کو دیکھتا ہوں تو خدا کی ذات کا بے پناہ شکر ادا کرتا ہوں ، ہمیشہ حق اور سچ بات کرتا ہوں اور اگر اس میں نقصان بھی اٹھانا بڑے تو کوئی کبھی اس کی پرواہ نہیں کی ۔ ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ تھیٹر پر بھی تبدیلی آئی ہے لیکن ہر کوئی اسے اپنے زاویے سے دیکھ رہا ہے ۔میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ تھیٹر کے ذریعے ہمیں انٹرٹینمنٹ کے ساتھ معاشرے کی اصلاح کرنی چاہیے اس لئے اسکرپٹ پر بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ لوگ آپ کو پسند نہ کریں اور آپ زبردستی کسی پراجیکٹ کا حصہ بن جائیں ، ڈرامے پر سرمایہ کاری کرنے والا ہر فنکار کی مقبولیت سے آگاہ ہوتا ہے اس لئے اس کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جا سکتی۔