لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارہ حنا ملک کے نئے سال کے خصوصی گیت ’’گل سن ڈی جے والے ‘‘ کی ویڈیو مکمل کر لی گئی جس کے ڈائریکٹر پروڈیوسر سمی ملک ہیں۔ اس گانے کا میوزک امجد علی خان نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کی شاعری حنا ملک نے خود لکھی ہے ۔حنا ملک نے بتایاکہ ان کا یہ نیا گانا پرستاروں کیلئے نئے سال کا تحفہ ثابت ہوگا کیونکہ یہ گانا ڈانس والا گانا ہے جسے سنتے ہی ہر کوئی جھومنے پر مجبور ہوجائیگا۔