لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2021ء کی افتتاحی تقریب آج بدھ کو ہو گی،صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ افتتاحی تقریب پنجاب ٹینس اکیڈمی باغ جناح میں منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے کھلاڑی چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں، چیمپئن شپ میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان اور بہاولپور کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔