لاہور(اپنے رپورٹر سے ) چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے گورنمنٹ فاطمہ جناح و من کالج چونا منڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے لاہور یاسر گیلانی نے کالج کی منعقد تقریب میں پوزیشن ہولڈر طالبات میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے ۔فاطمہ جناح وومن کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر بشرا سمینہ نے چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی کو اعزازی مہمانان خصوصی کی شیلڈ پیش کی ۔اس موقع پر یاسر گیلانی کا کہنا تھا کہ عورت معاشرہ کا مرکزی کردار ہے جس کے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں خواتین کا کردار مردوں کے برابر ہے ۔