لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ایک سال میں 22ہزار 110شکایات موصول، تمام پر ایکشن لیا گیا۔21181 موصول ہونے والی شکایات کا مکمل ازالہ، 930 پر کام جاری ہے ۔ اس حوالے سے ڈی جی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن سے 5265، وزیراعظم پورٹل سے 3183 شکایات موصول ہوئیں۔ویب سائٹ اورموبائل اپلیکشن پر 7771، سوشل میڈیا سے 974 شکایات موصول ہوئیں۔براہ راست پنجاب فوڈ اتھارٹی دفاتر میں 4 ہزار 917 شکایات رجسٹرڈ کی گئیں۔سوشل میڈیا پر فوری رسپانس کرنے پر فیس بک کی جانب سے موسٹ ایکٹو کا ٹیگ بھی مل چکا ہے ۔