لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور پولیس کورونا سے شہریوں کو بچانے کے ساتھ انکی مدد کیلئے بھی کوشاں ہے ۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید کی ہدایت پر کورونا سے پریشان افراد میں راشن کی تقسیم کا عمل تیز کر دیا گیا ہے ۔ سی سی پی او نے کہا ہے کہ ہفتے کو شاہدرہ اور مصری شاہ میں 200، 200 راشن بیگ تقسیم ہوئے ۔ تھانہ ہنجروال، چوہنگ، شیراکوٹ تھانے میں بھی 600 بیگ تقسیم ہوں گے ۔ تھانہ فیکٹری ایریا، شاہدرہ اور مصری شاہ کے لئے 200، 200 بیگ راشن پیک کر لیا گیا۔ یہ سلسلہ دیگر علاقوں میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر کی نگرانی میں پولیس لائنز میں راشن کی پیکنگ کا کام کیا جا رہا ہے ۔