نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارت کے کمنٹیٹر سنجے منجریکر گھر میں سبزی بنانے کا طریقہ سمجھانے لگے ۔ سابق قابل اعتماد بلے باز نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ گھر کے کچن میں بیٹھے درست انداز میں سبزی کاٹنے کا طریقہ بتا رہے ہیں اس میں انہوں نے بازئوں کی پوزیشن سمیت چھری پکڑنے کا طریقہ بھی بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ سبزی بنانا صرف اور صرف تکنیک کا کام ہے اور بہترین تکنیک سے آپ بہتر انداز سے سبزی کاٹ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے بلے باز بہترین تکنیک سے وکٹ پر کھڑے رہ کر رنز کے انبار لگا تا ہے ۔