لاہور(شوبز ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اپنے دلکش تصویر کے ساتھ عظیم صوفی بزرگ مولانا جلال الدین رُومی کا مشہور قول شیئر کردیا۔اداکاری کو خیر باد کہہ کر باقی کی زندگی اسلامی تعلیمات کے لیے وقف کردینے والی نور بخاری نے خوبصورت لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے ۔ جبکہ وہ نظریں جھکائے کھڑی ہیں۔اُنہوں نے قول تحریر کیاکہ ’’دستک دیں، اور وہ دروازہ کھول دے گا،گِر جائیں، اور وہ آپ کو آسمانوں تک اٹھائے گا‘‘