ڈربن (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ ویمن نے پاکستان ویمن کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 32 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ مکمل کرلیا۔ پاکستان ویمن 202رنز کے ہدف کے تعاقب میں 48 اوورز میں تمام وکٹوں پر 169 اسکور کرسکی۔ کپتان جویریہ خان 33، عالیہ ریاض 27، سدرہ نواز 25، ڈیانا بیگ 21رنز بناکر نمایاں رہیں۔ شبنم اسمعٰیل، ایابونگا خاکا، سون لس نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں جنوبی افریقہ ویمن نے مقررہ اوورز میں تمام وکٹوں پر 201 اسکور کیا۔ لارا وولورڈٹ 58، لزلی لی 49، ٹریشا چیٹی 34رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ ڈیانا بیگ نے 4 اور نشرع سندھو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔