لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر آج ملک بھر میں کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے یوم دعا منایا جائیگا۔ خطبات جمعہ میں علماء و مشائخ ، آئمہ و خطبا وبائی مرض سے بچائو کی تدابیر سے آگاہ کرینگے ۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر وفاق المساجد و المدارس حافظ طاہر محمود اشرفی ، مولانا اسد زکریا قاسمی، مولانا عبدالکریم ندیم ، مولانا محمد رفیق جامی ، و دیگر نے بیان میں مزید کہا کہ کروناکے خاتمے کیلئے حکومت ہی نہیں معاشرے کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی ۔