لاہور(نامہ نگار) محکمہ لیبر کی کارروائیاں، کم اجرت دینے والے 409فوڈ ہوٹل، ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے مالکان کے 1258چالان کر دیے گئے ۔ سیکرٹری لیبر پنجاب کی ہدایت پر تشکیل دی گئی 9ٹیموں نے لاہور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں تین دن کے دوران 429ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور دیگر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی ۔ ڈائریکٹر لیبر لاہور (نارتھ ) ارشد محمود تارڑ کی نگرانی میں ٹیموں نے انار کلی، لکشمی چوک، نسبت روڈ، ریلوے سٹیشن، لاری اڈہ، ٹھوکر نیاز بیگ و دیگر مقامات پرکم ازکم اجر ت کے تحت کارروائیاں کیں۔