لاہور(نیوز رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ، صوبائی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرتے ہوئے 210 گاڑیوں کے چالان کر کے ان کی دستاویزات کو ضبط کر لیا جو ٹوکن ٹیکس کی وصولی کے بعد مالکان کے حوالے کی جائینگی۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائز حکام نے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کے لئے نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے جس کے لئے محکمہ ایکسائز نے متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور ای ٹی او ایکسائز عدیل امجد نے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرتے ہوئے ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی210 گاڑیوں کے چالان کر کے ان کی دستاویزات کو ضبط کر لیا ہے جبکہ کریک ڈاون کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔