لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تعاون سے جاری پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ میں کھلاڑی جوش وخروش سے حصہ لے رہے ہیں، ہاکی کے فروغ اور ترقی کے لئے ضروری تھا کہ کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے مواقع فراہم کئے جائیں اس لئے چیمپئن شپ کا انعقاد کیا ہے ۔